نواز شریف اور مریم کل لندن جائینگے
لاہور... سابق وزیر اعظم نواز شریف بدھ کو لندن روانہ ہونگے۔ مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ جائیں گی۔ ترجمان شریف فیملی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز شدید علیل ہیں اورکئی دنوں سے اسپتال میں داخل ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ نواز شریف اہلیہ کی عیادت کریں گے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت میں نواز شریف اور مریم نوز کی اگلی پیشی جمعہ20اپریل کو ہے۔ احتساب عدالت حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کر چکی ہے۔