Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف اور مریم کی لندن روانگی

  لاہور...سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر بدھ کی صبح نجی ائیر لائن کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ ہوگئے۔ نواز شریف لندن میں اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔ممکنہ طور پر اتوار22 اپریل کو واپس آئیں گے۔شریف خاندان کے مطابق کلثوم نواز کی کیمو تھراپی کے بعد طبیعت انتہائی خراب ہے۔ مریم نواز نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ والدہ کی تیمارداری کے لئے لندن جا رہے ہیں۔ اگر احتساب عدالت میں حاضری سے استثنیٰ نہ ملا تو اگلی پیشی سے پہلے واپس آجائیں گے۔ انہوں نے والدہ کی صحت یابی کیلئے دعاو¿ں میں یاد ر کھنے کی بھی درخواست کی۔نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر نے بدھ سے جمعہ تک احتساب عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کردی ۔ 
مزید پڑھیں:نواز شریف اور مریم کل لندن جائیں گے

شیئر: