Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ: مسافر طیارے کا دوران پرواز انجن پھٹ گیا، ایک مسافر ہلاک،7 زخمی

فلاڈیلفیا۔۔۔امریکہ میں ایک مسافر طیارے کا دوران پرواز ’انجن پھٹ جانے‘ کے نتیجے میں ایک مسافر ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ساوتھ ویسٹ ایئر لائن کی فلائٹ 1380 نے فلاڈیلفیا میں اس وقت ہنگامی لینڈنگ کی جب دوران پرواز انجن پھٹ جانے کے بعد اسکے ایک پروں اور ایک کھڑکی کو نقصان پہنچا۔یہ پرواز نیویارک سے ڈلاس جا رہی تھی اور اس پر 143 مسافروں کے علاوہ عملے کے5 ارکان سوار تھے۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن انتظامیہ نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ این ٹی ایس بی کا کہنا ہے کہ وہ’ انجن کے خراب‘ ہونے کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت کے بارے میں آگاہ ہیں جبکہ این ٹی ایس بی کے چیئرمین رابرٹ سموالٹ کا کہنا ہے کہ طیارے میں نصب ’ سی ایف ایم 56‘ انجن بڑے پیمانے پر کمرشل جہازوں میں استعمال ہو رہا ہے۔ لینڈ کرنے پر آگ بجھانے والے عملے نے جہاز کے انجن سے رسنے والے تیل اور آگ پر قابو پایا۔طیارے میں سوار مسافر مارٹی مارٹینز نے مختصر فیس بک لائیو کیا اور ساتھ تحریر کیا کہ’ ہمارے جہاز کو کوئی خرابی پیش آئی ہے۔ لگ رہا ہے کہ ہم نیچے جا رہے ہیں اور ہنگامی لینڈنگ کی۔انھوں نے لینڈ کرنے کے بعد سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ ایسے لگ رہا تھا کہ جہاز کنٹرول سے باہر ہو گیا ہے اور انھوں نے امدادی کارکنوں کو ایک زخمی خاتون کو جہاز سے باہر نکالتے دیکھا۔ وہاں ہر طرف خون تھا۔پہلے دھماکہ ہوا اور اس کے فوری بعد آکسیجن کے ماسک گر گئے اور تقریباً 10سیکنڈ کے وقفے سے انجن کھڑکی سے ٹکرایا اور اس کو توڑ ڈالا۔

 

شیئر: