Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان کی مساجد اخوانی فکر سے پاک

جازان ...جازان ریجن میں وزارت اسلامی امور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد الامین بن خطری نے بتایا ہے کہ جازان کی مساجد الاخوان کے افکار سے آزاد ہوگئیں۔ فی الوقت الاخوان کے افکار جازان کی مساجد سے کوسوں دور ہیں۔ انہوں نے عکاظ اخبار سے گفتگو میں کہا کہ وزارت اسلامی امور الاخوان کے انتہا پسندانہ افکار کی قلعی کھولنے کیلئے مختلف پروگرام ترتیب دے رہی ہے۔ بعض خطیبوں نے جمعہ کے خطبات میں الاخوان کے افکار پھیلانے کی کوشش کی تھی۔ دوسری جانب وزارت تعلیم کے عہدیدار گرلز اسکولوں میں الاخوان اور السروری افکار کے خلا ف مہم چلائے ہوئے ہیں۔

                    

شیئر: