ہیڈ فون کا استعمال خطرناک بھی ہو سکتا ہے
جمعرات 19 اپریل 2018 3:00
ہیڈ فون روز مرہ کے استعمال کی اشیاء میں سے ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں ہیڈ فون ایک اہم ضرورت بن گیا ہے ۔ خاص طور پر نوجوان طبقے کا ہیڈ فون کے بغیر گزارا مشکل نظر آتا ہے ۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جب آپ ہیڈ فون لگاتے ہیں تو اپنے کانوں کو قدرتی ہوا سے محروم کر دیتے ہیں ۔ اس طرح بیکٹیریا کے پیدا ہونے کے امکانات سات سو فیصد تک بڑھ جاتے ہیں اور نتیجتاً کانوں میں درد شروع ہو جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ جب آپ تیز میوزک سن رہے ہوتے ہیں تو ہیڈ فون کے ذریعے آواز براہ راست آپ کے دماغ تک پہنچتی ہے جو سوچنے سمجھنے کی صلاحیتوں پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے ۔