Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں گریٹسٹ رویل ریمبل ریسلنگ مقابلے

 
جدہ: سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ گروپ کے گریٹسٹ رویل ریمبل کے پہلوان اپریل کے آخر میں 2بڑی کشتیوں میں شریک ہوں گے۔ ڈبلیو ڈبلیو ای نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پہلا مقابلہ RAWکا ہوگا۔ یہ میتھ ہیڈی فیبرائی وائٹ ٹیم اور شیموز سیزارو کی ٹیموں کے درمیان ہو گا ۔ دوسرا مقابلہ جیو ہیڈی اور جینڈرمھل کے درمیان امریکی ٹورنامنٹ کے زیر تحت منعقد ہو گا۔ گریٹسٹ رویل ریمبل مقابلے جدہ میں کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی کے الجوہرہ اسٹیڈیم میں جمعہ 27اپریل کو ہوںگے۔ اس تاریخی مقابلے کے ٹکٹ 13اپریل سے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بڑے رویل ریمبل مقابلے کے ٹکٹ wwe.saویب سائٹ نیز ریاض، دمام اور جدہ میں اسپورٹس اتھارٹی کے دفاتر سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ بالائی نشستوں کے ٹکٹ صرف10ریال اور زیرین نشستوں کے ٹکٹ 20ریال میں مہیا ہیں۔اس مقابلے کے گولڈن ٹکٹ 100ریال میں ملیں گے جو فیملی سیکشن کے ہوں گے۔ وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 300ریال ہے جو صرف فیملی والوں کیلئے مخصوص ہے۔ گریٹسٹ رویل ریمبل مقابلوں میں 50ریسلرز شریک ہونگے۔ اس موقع پر کئی مقابلے ہونگے۔ سب سے بڑا معرکہ مشہور ریسلر جان سینا اور ٹریپل ایچ کے درمیان ہوں گے۔افسانوی ریسلر انڈرٹیکر بھی خصوصی طور پر اس ایونٹ میں شریک ہوں گے۔

شیئر: