Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جلد کی حفاظت کے قدرتی نسخے

چہرے  سے جھریوں کے خاتمے اور چہرے کو بارونق بنانے کے لیے ملتانی مٹی ، عرق گلاب ، ہلدی ، کھیرے اور لیموں کا رس ملا کر پیسٹ بنالیں اور بیس منٹ کے لئے چہرے پر لگائیں پھر سادہ پانی سے دھو لیں۔ اس کے علاوہ ہلدی اور کندن کو پیس کر ابٹن بنا لیں اور اس ابٹن کو چہرے کے علاوہ گردن ہاتھ اور پاؤں پر بھی لگائیں ۔ اس سے جلد کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا ۔
رات کو سونے سے پہلے چہرے اور ہاتھوں پر بالائی مل لیں اور صبح اٹھ کر ہلکے گرم پانی سے دھو ڈالیں ۔ یا  پھر رات کو سوتے وقت گلیسرین اور عرق گلاب کا محلول چہرے اور ہاتھوں پر لگالیں لیکن یہ دونوں نسخے ایک ساتھ استعمال نہ کریں ۔ اس سے رنگت صاف اور جلد نرم و ملائم ہوجائے گی ۔
جائفل کو پیس کر دودھ میں ملائیں اور چہرے پر لگالیں ۔ بیس منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر چہرہ دھولیں ۔ اس سے جلد پر موجود داغ دھبے دور ہو جائیں گے ۔ خشک اور کھردری جلد کےلئے دودھ کی بالائی میں لیموں کا رس ملا کر لگائیں ۔ اس سے جلد نرم و نازک اور تروتازہ ہو جائیگی ۔
شلجم اور گاجریں پانی میں ابال کر کچل لیں اس آمیزے کو چہرے پر لگا کر آدھے گھنٹے تک جذب ہونے دیں  پھر  دودھ میں بھیگی ہوئی روئی سے چہرا صاف کرلیں ۔ یہ آپ کے چہرے سے میل صاف کرکے رنگت نکھار دے گا ۔

شیئر: