Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لڑکیوں کےجینزپہننے اور موبائل پر پابندی سے حالات بہتر ہوئے،پردھان

سونی پت۔۔۔۔ہریانہ کے سونی پت ضلع کے عیسائی پور کھیڑی گاؤں کی پنچایت نے لڑکیوں کے جینز پہننے اور موبائل استعمال پر پابندی اسوقت لگادی جب لڑکیوں کے اپنے دوستوں کے ہمراہ فرارہونے کے متعدد واقعات پیش آئے۔ واضح ہو کہ گاؤں میں گزشتہ ایک سال سے لڑکیوں کے جینز پہننے اور موبائل استعمال کرنے پر پابندی ہے۔ گاؤں کے پردھان نے بتایا کہ جب سے یہ اقدامات کئے گئے گاؤں کی صورتحال بہتر ہوگئی اور لڑکیوں نے جینز پہننا اور موبائل استعمال کرنا ترک کردیا ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ لڑکیاں موبائل کے استعمال سے بگڑگئیں بلکہ موبائل انہیں راس نہیں آتا۔گاؤں کی ایک لڑکی نے اس پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پابندی عجیب ہے ، پریشانی مردوں کی سوچ میں ہے ، ہم کیا پہنتے ہیں اُس میں نہیں ۔کپڑوں سے ہمارے کردار کے بارے میں اچھے برے کی تمیز کرنا مناسب نہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -شملہ: خوفناک آتشزدگی ،50مکان خاکستر

شیئر: