Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد: مکہ مسجد دھماکہ پر فیصلہ سنانے والے جج کا استعفیٰ نامنظور

    حیدرآباد۔۔۔۔۔حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد بم دھماکہ کیس کا فیصلہ سنانے کے چند گھنٹوں بعد ہی استعفیٰ دینے والےخصوصی این آئی اے عدالت کے جج رویندر ریڈی کے استعفے کے معاملہ میں اہم موڑ سامنے آیا ہے۔ ان کا استعفیٰ حیدرآباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے نامنظور کرتے ہوئے15 دن کی درخواست بھی مسترد کردی اور فوری ڈیوٹی پر آنے کی  ہدایت جاری کی۔ہدایت ملتے ہی جج رویندر ریڈی نے ڈیوٹی جوائن کر لی۔رویندر ریڈی نےکہا تھا کہ استعفیٰ دینے کی ذاتی وجوہ ہیں۔ وکلاء کے ایک پینل کا خیال ہے  کہ اس کیس سے متعلق ان پر دباؤ تھا۔واضح ہو کہ تلنگانہ جج ایسو سی ایشن کے صدر رہنے والے رویندر ریڈی کو 2016 میں اس وقت حیدرآباد ہائی کورٹ نے معطل کر دیا تھا جب اے پی اور تلنگانہ کے درمیان جوڈیشل افسروں کی تقرریوں کیخلاف احتجاج کیا تھا۔ مکہ مسجد معاملہ میں فیصلہ سنانے کے چند گھنٹوں بعد ہی ان کے استعفے نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -لالو پرساد کے بیٹےتیج پرتاپ کی منگنی ، شادی 12مئی کو

شیئر: