Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرن بالا (آمنہ) آئی ایس آئی کی ایجنٹ تھی،سسرکا الزام

چنڈی گڑھ ۔۔۔۔ہوشیار پور کی کرن بالانے تہوار منانے پاکستان کے ننکانہ صاحب پہنچنے کے بعد اچانک آمنہ بی بی بن کر سب کو حیران کردیا ۔32سالہ کرن بالا 10اپریل 2018کو پاکستان گئی تھی۔ کرن نے بچوں سے کہا تھا کہ وہ درشن کرکے جلد گھر آجائیگی ۔ واضح ہو کہ  کرن بالا کے شوہرکی موت نومبر 2013ء میں سڑ ک حادثے میں ہوگئی تھی۔کرن بیوہ ہے اور اس کے 3بچے اندر جیت ،ارجن اور گورمیت ہیں۔وہ شوہر کی موت کے بعد گم سم رہنے لگی اور اس کی دنیا موبائل میں سمٹ کر رہ گئی۔کرن کے سسر ترسیم سنگھ نے کہا کہ مجھے موبائل اور نیٹ چلانا نہیں آتا۔بہو اکثر انٹر نیٹ پر مصروف رہا کرتی تھی۔ وہ کیسے اور کب پاکستانی نوجوان سے رابطے میں آئی، اس کا کوئی علم نہیں۔گھر والے جب کرن سے پوچھتے کہ وہ کہاں بات کررہی ہے تو یہ کہہ کر ٹال دیتی کہ رشتے دار سے بات کررہی ہے۔ ترسیم سنگھ نے کہا کہ مجھے شک ہے کہ وہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے جال میں پھنس گئی ہے اور وہ ان کیلئے کام کررہی ہو۔فی الحال ہندوستانی سیکیورٹی ایجنسیاں اور پنجاب پولیس کرن بالا کے فیس بک اکاؤنٹ اور موبائل فون کی تفصیلات حاصل کرکے واقعہ کی تہ تک جانے کی کوششیں کررہی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -ماں کے پیر کی ہڈی بیٹی کے جسم میں کیسے؟

شیئر: