کاغذ والے ریال کی لین دین جاری
ریاض۔۔۔سعودی عربین مانیٹرنگ اتھارٹی ساما نے واضح کیا ہے کہ کاغذ والے ریال کا لین دین جاری رہے گا۔دھات کے سکوں کے ساتھ ساتھ ریال کے نوٹ بھی چلتے رہیں گے۔ سعودی بینکوں کے تعاون سے آہستہ آہستہ کاغذ کے نوٹ خزانے میں جمع کرلئے جائیں گے۔ ساما کا کہنا ہے کہ کاغذ والے ریال کا لین دین 49فیصد تک ہے۔ مستقبل میں دھات والے سکے اس کی جگہ استعمال ہونگے۔ فی الوقت کاغذی ریال کا لین دین بند نہیں کیا جارہا۔