طبیبہ تشدد کیس ، سابق جج نے فیصلہ چیلنج کردیا
اسلام آباد...طیبہ تشدد کیس میں سزا پانے والے سابق جج را جہ خرم علی خان اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان اور ان کی اہلیہ کو ایک، ایک سال قید اور 50،50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی فیصلے کو ہائیکورٹ میں ہی چیلنج کردیا گیا ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ اپیل کےلئے خصوصی ڈویژن بنچ تشکیل دے کر سماعت کی جائے۔