Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلسل ایک جگہ بیٹھے رہنے سے خون میں شکر کی مقدار بڑھ جاتی ہے

 ہیلسنکی.... فن لینڈ کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل ایک جگہ بیٹھے رہنے سے خون میں شکر کی مقدار زیادہ ہوتی، کولیسٹرول بڑھتا اور پٹھے کمزور ہوتے ہیں۔ یونیورسٹی آف وِسکلا کے پروفیسر آرٹو پیسولا نے کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ لوگ اپنی مصروف زندگی کو تبدیل کر کے صحت کو لاحق خطرات کم کر سکتے ہیں۔اس تحقیق میں دفاتر میں کام کرنے والے 133 افراد اور کچھ بچوں کو بھی شامل کیا گیا۔ ان کے بے کاری اور سرگرمی نوٹ کرنے کےلئے سارے لوگوں کی کمر میں ایک آلہ لگایا گیا۔ یہ آلہ ہفتے میں 7 دن تک5 مرتبہ پہنایا گیا اور تمام رضا کاروں کا پورے سال تک مطالعہ کیا گیا۔ سال کے سروے کے بعد معلوم ہوا کہ مسلسل کام کے دوران اگر معمولی وقفہ لیا جائے تو اس سے بھی خون میں شکر کی مقدار کم، کولیسٹرول بہتر اور ٹانگوں کے پٹھے اور عضلات مضبوط ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ شوگر اور کولیسٹرول سے دل کے امراض بھی وابستہ ہوتے ہیں۔اس طرح لوگ اپنی بے پناہ مصروفیت سے وقت نکال کر خود کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

شیئر: