پیرس۔۔۔تعلیم کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق حکومت فرانس کی پالیسیوں کے خلاف طلبا کے احتجاج کے بعد فرانس کی 4بڑی یونیورسٹیوں کو بند کر دیا گیا۔فرانس کی” 24 ٹی وی“ نے 3 ہفتے قبل شروع ہونے والے طلبا کے احتجاج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ تعلیم سے متعلق مختلف اصلاحات کے خلاف یونیورسٹی طلبا کے احتجاج کا دائرہ اب اس یونیورسٹی تک پھیل گیا ہے جہاں فرانس کے موجودہ صدر امانوئل ماکروں نے تعلیم حاصل کی تھی۔ اصلاحات میں بعض مضامین میں تعلیم حاصل کرنے کےلئے غیر ملکی زبانوں میں مہارت کی شرط عائد کر دی گئی ہے۔