کٹھمنڈو.... نیپال میں ملائیشیا کی ایک ایئرلائن کا ایک مسافر طیارہ ہوائی اڈے کے رن وے سے اتر گیا تاہم اس واقعہ میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ کھٹمنڈو ایئر پورٹ پر پیش آنے والے اس واقعے کے بعد بین الاقوامی مسافر پروازیں بحال ہو چکی ہیں۔یہ واقعہ ملائیشیا کی ایک فضائی کمپنی مالِنڈو ایئر کے ایک مسافر طیارے کو پیش آیا۔یہ طیارہ کھٹمنڈو سے اپنی پرواز شروع کرنے کیلئے رن وے پر ٹیکسی کر رہا تھا کہ پھسل کر رن وے سے اتر گیا اور کم از کم بھی 100 فٹ دور چلا گیا۔ طیارے میں اس وقت مسافروں اور عملے کے ارکان سمیت 139 افراد سوار تھے لیکن خوش قسمی سے ان میں سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔