Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرس گیل کی سنچری سے کنگز الیون کی فتح

موہالی:کرس گیل نے آئی پی ایل کے موجودہ سیزن میں اپنی پہلی، ناقابل شکست اور مجموعی طور پر21ویں ٹی ٹوئنٹی سنچری کی بدولت کنگز الیون پنجاب کو لیگ کی ٹاپ ٹیم سن رائزرزحیدرآباد کے خلاف 15رنز سے فتح دلا دی۔ یہ اس سیز ن میں سن رائزرز حیدر آباد کی پہلی ناکامی ہے ۔ گیل نے 11چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 63گیندوں پر 104رنز اسکور کئے۔اپنی ٹیم کی جانب سے بیٹنگ میں کرس گیل ہی نمایاں رہے اور دیگر بیٹسمینوں میں کرون نائر نے31رنز بنائے ۔ کنگز الیون پنجاب نے 3وکٹوں کے نقصان پر 193رنز بنا کر سن رائزر ز حیدر آباد کو 104رنز کا ہدف دیا۔بھونیشور کمار، راشد خان اور سدھارتھ کول نے ایک ایک وکٹ لی۔ حیدر آباد کی 2وکٹیں صرف14رنز پر گر گئی تھیں اگر چہ کپتان کین ولیمسن اور منیش پانڈے نے نصف سنچریاں اسکور کیں لیکن ٹیم ہدف تک نہ پہنچ پائی اور 4وکٹوں کے نقصان پر178رنز ہی بن سکے ۔ولیمسن نے54اورمنیش پا نڈے نے 57رنز بنائے لیکن نسبتاً سست رفتار بیٹنگ اور کسی اور بیٹسمین کی جانب سے اسکور میں خاطر خواہ حصہ نہ ڈالنے کے باعث وکٹیں موجود ہونے کے باوجود حیدرآباد کی ٹیم میچ بچانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ منیش پانڈے کے ساتھ شکیب الحسن 24رنز بناتے ہوئے ناقابل شکست رہے۔موہت شرما اور اینڈریو ٹائے نے 2-2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔کرس گیل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

شیئر: