Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانحہ ماڈل ٹاون، سابق سیکریٹری کی جنیوا میں تعیناتی کا نوٹس

لاہور... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے سابق سیکرٹری اور سانحہ ماڈل ٹاون میں مبینہ ملوث توقیر شاہ کی جنیوامیں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں بطور پاکستانی سفیر تعیناتی کا از خود نوٹس لے لیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے مختلف از خود نوٹسز کی سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر توقیر شاہ کو طلب کرتے ہوئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بیرون ملک تقرر کا نوٹی فکیشن بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس نے ڈاکٹر توقیر شاہ کا مکمل سروس ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔چیف جسٹس نے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق سے استفسار کیا کہ ڈاکٹر توقیر شاہ کو باہر کیوں بھیجا گیا۔سنا ہے ان کی شہباز شریف کے لئے بہت خدمات ہیں۔سلمان رفیق نے جواب دیا کہ میں اپنی ذات کی حد تک جواب دینے کا ذمہ دار ہوں۔واضح رہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون کی جسٹس باقر نجفی انکوائری رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ آپریشن توقیر شاہ کی سربراہی میں ہوا تھا۔وزیراعلی پنجاب کے پرسنل اسٹاف افسر توقیر شاہ کو موقع سے پولیس ہٹانے کے احکامات ملے لیکن انہوں نے یہ احکامات پولیس افسروں تک نہیں پہنچائے۔
مزید پڑھیں:سانحہ ماڈل ٹاون،متاثرین کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر کا نوٹس

شیئر: