Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آخریہ کب تک ہوگا،اداکارہ لیلیٰ

لا لی وڈ اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ شام کے مظلوموں کے قتل عام پر عالمی خاموشی مجرمانہ فعل ہے۔ مجھے یہ ظلم دیکھ کر رونا آتا ہے ۔آخریہ قتل عام کب تک ہوتا رہے گا ۔ انسانوں اور انسانیت سے محبت کرنے والے تمام ممالک کو چاہئے کہ اس کی بھرپور مذمت کرےں۔ لیلیٰ نے کہا کہ جو افرادمیرے خلاف سازش کرتے رہتے ہیں، میں ان کے لئے ہدایت کی دعا کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نجی مصروفیات کی وجہ سے آج کل شوبز میں کم کم نظر آتی ہوں مگر شوبز کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی ۔

شیئر: