لندن .... آج کے دنوں میں اموجی کا بڑا چرچا ہے او ریہ برطانیہ تک پہنچ گیا ہے۔ مگر اعدادوشماربتاتے ہیں کہ ایک تہائی برطانوی باشندوں کا خیال ہے کہ ایموجی کی وجہ سے انکی انگریزی کا معیار بگڑ رہا ہے اورصرف نحو کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔ لوگوں کا کہناہے کہ ایموجی کی زبان عام کرنے کی اصل مجرم نئی نسل ہے جو تن آسانی کے چکر میں آکر الٹے سیدھے اورغلط الفاظ کاڈھٹائی سے استعمال کرتے ہیں اور صورتحال یہاں تک آگئی ہے کہ اعدادوشمار کے مطابق 75فیصد افراد ا یموجی پر ہی انحصار کرنے لگے ہیں اور غلطیوں پر غلطیاں کرتے جارہے ہیں مگر انگریزی زبان کے اس انحطاط کی جانب اب تک ذمہ داروں نے کوئی خاص توجہ نہیں دی ہے۔ گوگل ہی ایموجی کی زبان ستعمال کرنے لگی ہے۔ انگریزی زبان کے انحطاط کے نتیجے میں 94فیصد افراد یہ تسلیم کرتے ہیں کہ انکی انگریزی زبان روبہ انحطاط ہے۔