اتوار 22اپریل 2018کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”المدینہ‘ ‘کی شہ سرخیاں
٭ خداداد صلاحیت کے مالک طلباءاور موجدین کیلئے خادم حرمین شریفین ایوارڈ یافتگان کی تاج پوشی کل ہوگی
٭ شمسی توانائی کھیتوں اور زرعی فارموں کو فراہم کی جائیگی، ولی عہد محمد بن سلمان
٭ تحفظ صارفین رپورٹوں کیلئے مشترکہ نمبر اورنیشنل آپریشن روم قائم کرنے کا فیصلہ
٭ وزارت صحت میں مریضوں اور اہلکاروں کی داد رسی کیلئے گائڈ کا اجرا
٭ یمنی وزیراعظم نے تعز کے باشندوں کیلئے فتح اور اتحاد کی نوید سنادی
٭ رابطہ عالم اسلامی اور ویٹی کن کے درمیان تعاون ، مکالمے اور یکجہتی کا معاہدہ
٭ 6ہزار سعودی ڈاکٹر روزگار تلاش کررہے ہیں، ہیلتھ اسپیشلائزیشن کونسل
٭ 2020ءمیں محکمہ سیاحت 12لاکھ سعودیوں کو روزگار فراہم کریگا، سلطان بن سلمان
٭ 24گھنٹے کے دوران معذوروں کیلئے مخصوص پارکنگ سے متعلق 798خلاف ورزیاں ریکارڈ
٭ مکہ مکرمہ کے میئر نے سیلاب کی نکاسی کے منصوبوں کا معائنہ کیا
٭ مکہ مکرمہ کے عوالی محلے میں آتشزدگی ،3افراد جھلس گئے، 9کو بچالیا گیا
٭٭٭٭٭٭٭٭