Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلی بیحد آرام سے خچر کی پیٹھ پر سوتی رہی

 نیویارک..... بلیاں یا تو مزاجاً بہت پرسکون ہوتی ہیں اورانکا سکون اس وقت برقرار رہتا ہے جب تک انہیں چھیڑا نہ جائے ورنہ وہ بیحد غضبناک ہوجاتی ہے۔قدرت نے بلیوں میں یہ بات رکھی ہے کہ وہ کسی بھی جگہ بیحد اطمینان سے سوتی ہیں اور اس حوالے سے امریکہ کے ایک فارم میں اتاری گئی وڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے جہاں ایک بلی خچر کی پیٹھ پر بیحد پرسکون انداز میں آرام کررہی ہے۔ وڈیو دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ بلی نے خچر کی پیٹھ پر سونے کا فیصلہ کافی دیر بعد کیا۔ وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بلی پہلے تو چاروں طرف نظریں دوڑا رہی ہے اور پھر جب اسے اس کے حساب سے کوئی قاعدے کی جگہ نہیں ملی تو اس نے خچر کی پیٹھ پر بیٹھنے میں عافیت جانی اور جب بلی کی اس حرکت کو خچر نے برا نہیں منایا اور وہ اسی طرح کھڑا رہا تو بلی نے موقع غنیمت جانا اور وہ اطمینان سے گہری نیند سو گئی۔

شیئر: