Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوکس کو سینما چلانے کا دوسرا لائسنس

ریاض .....معروف فلمی کمپنی فوکس نے سعودی عرب میں سینما کیلئے دوسرا لائسنس حاصل کرلیا۔ 2ارب ریال سرمایہ لگائیگی اور روزگار کے 3ہزار مواقع مہیا کریگی۔ وزیر ثقافت و اطلاعات اور سمعی و بصری ابلاغی ادارے کے چیئرمین ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے فوکس سینما کو دوسرے سینما گھر کا لائسنس جاری کردیا۔ یہ کمپنی 600سینما گھر آئندہ 5برس کے دوران قائم کریگی۔ فوکس سینما مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں سینما گھر چلانے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔

                     

شیئر: