Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرائم کی شرح میں کمی پر اعلیٰ قیادت کا اظہار مسرت

ریاض...خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قتل، آبروریزی اور چوری کے جرائم میں مسلسل کمی پر وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کو شاباشی دی۔ دونوں رہنماﺅں نے جرائم کی شرح میں کمی اور داخلی سلامتی کا معیار بلند ہونے پر وزارت داخلہ کے تمام متعلقہ شعبوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ شاہ سلمان نے اپنے ان تاثرات کا اظہار وزیر داخلہ کی جانب سے سالانہ رپورٹ پیش کئے جانے پرجوابی پیغام میں کیا۔ وزیر داخلہ نے یکم شوال 1438ھ سے لیکر 2شعبان 1439ھ تک کی رپورٹ دی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ قتل عمد کے جرائم 6.5فیصد ، آبروریزی کے جرائم 5.14فیصد ، چوری کے جرائم 2فیصد اور ڈاکے کے جرائم 10.5فیصد کم ہوئے ہیں۔

                                  

شیئر: