Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیبہ تشدد کیس، سابق جج اور اہلیہ کی سزا معطل

اسلام آباد.. اسلام آبادہائی کورٹ نے طیبہ تشدد کیس میں سابق جج را جہ خرم علی خان اور ان کی اہلیہ کو سنائی گئی ایک، ایک سال قید اور 50، 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا معطل کردی۔کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ موقف اختیار کیا گیا کہ فیصلے میں بعض قانونی نکات کو مدِ نظر نہیں رکھا گیا۔خصوصی ڈویژن بنچ تشکیل دے کر سماعت کی جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزامعطل کرتے ہوئے اپیل کی سماعت کو مئی کے دوسرے ہفتے تک کے لئے ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں:طیبہ تشدد کیس،سابق جج اور اہلیہ کو سزا

شیئر: