مقبوضہ بیت المقدس ..... اسرائیل کے ایک اعلیٰ عہدہ دار نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی ریاست پر شام سے ایران نے حملہ کیا تو اس کی قیمت بشارالاسد کو چکانا پڑے گی۔ اسرائیلی وزیر برائے انفراسٹرکچر ، انرجی اور آبی وسائل یو وال اسٹینٹز نے کہا ہے کہ اگر شامی صدر نے ایرانیوں یا کسی اور عنصر کو شام کی سرزمین سے اسرائیل پر حملے کی اجازت دی تو اس کے نتائج ان ہی کوبھگتنا پڑیں گے۔اسرائیلی وزیر نے کہا کہ بشارالاسد اپنے نظام اور اپنے وجود ہی کو خطرے سے دوچار کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ شام میں جو کچھ ہورہا ہے،وہ اسرائیل کے مستقبل اور اس کی سکیورٹی کے لیے اہمیت کاحامل ہے۔انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ معاملات اس حد تک خراب نہیں ہوں گے کہ ایک مکمل جنگ چھڑ جائے۔