Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرکز اقتدار کا غلط استعمال کررہا ہے، سدارامیا

    حیدرآباد- - - -رائے دہندوں پر یقین ظاہر کرتے ہوئے کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے کہا ہے کہ انہیں اس بات کی پروا نہیں کہ  ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں ان کے خلاف کون امیدوار ہوگا۔ہبالی  ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شمالی کرناٹک کے عوام چاہتے تھے کہ  وہ یہاں کے حلقہ بادامی سے مقابلہ کریں ، اسی لئے  وہ اس حلقہ سے مقابلہ کر رہے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ مرکز اقتدارکا غلط استعمال کر رہا ہے  اور ہمارے لیڈروں کو پریشان کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ بی جے پی کے سینئر لیڈر و سابق وزیراعلیٰ کرناٹک سدارامیا ، سابق وزیراعلیٰ جگدیش شیٹر کے  مکانات پر چھاپے کیوں نہیں مارے گئے ؟واضح رہے کہ سدارامیا چامندیشوری حلقہ سے مقابلہ کرنے کے لئے بھی تیار ہیں جہاں سے انہوںنے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے ۔ ساتھ ہی وہ بادامی حلقہ سے بھی امیدوار بننے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -اوڈیشہ: احاطہ عدالت میں تلوار سے بیوی کا سر قلم کردیا

شیئر: