ریاض...جاپان کا سافٹ بینک بڑی بڑی کمپنیوں سے 75ارب ریال سے زیادہ وژن 2030فنڈ میں لگانے کی تیاری کرنے لگا۔ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے اس اقدام کی بدولت تیزی سے شرح نمو حاصل کرنے والی ٹرانسپورٹ خدمات والی کمپنیوں کو پھلنے پھولنے کا موقع ملے گا۔ فنانشل ٹائمز نے توجہ دلائی ہے کہ اوبر ، دیدی، 99، اولا، جراب میں سافٹ بینک کے حصص آئندہ چند ماہ کے دوران وژن فنڈ میں منتقل ہوجائیں گے۔