Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام کے لیے ڈونرز کانفرنس، توقع سے کم امداد جمع

برسلز۔۔۔ 2018ءکے دوران شام کی مالی امداد کے سلسلے میں توقع سے کم امدادی وعدے سامنے آئے ۔ برسلز میں منعقدہ ڈونرز کانفرنس میں منتظمین نے6 بلین ڈالر جمع کرنے کی توقع ظاہر کی تھی۔ گزشتہ روز ہونے والی کانفرنس کے بعد اقوام متحدہ کے ریلیف ادارے کے سربراہ مارک لوکاک نے بتایا کہ شرکاءکی جانب سے تقریباً ساڑھے 4 بلین ڈالر کے وعدہ سامنے آئے ہیں۔ جرمن حکومت نے اس کانفرنس میں ایک بلین یورو دینے کا اعلان کیا۔ یورپی یونین کے مطابق وہ سالانہ امداد کے حجم کو برقرار رکھنے کے حق میں ہےں۔ یونین کی جانب سے 560 ملین یورو کی امداد دی جاتی ہے۔ برطانیہ نے 280 ملین ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔

شیئر: