مکہ مکرمہ شاہراہ پر گاڑی سے نشہ آور اشیاءلیجانے والے تارکین گرفتار
جمعرات 26 اپریل 2018 3:00
مکہ مکرمہ.... مکہ مکرمہ ریجن میں روڈ سیکیورٹی اسپیشل فورس نے طاقت استعمال کر کے ایک گاڑی کو روک لیا۔ ڈرائیور کو کئی بار رکنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم وہ انجانے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیزی سے آگے بڑھتا رہا۔ فورس نے مکہ جدہ شاہراہ پر گاڑی روک کر اس کی تلاشی لی اس پر نائیجریا اور سوڈان کے 4شہری سوار تھے۔ تلاشی لی گئی اس سے 140نشہ آور گولیاں اور شراب کی ایک بوتل برآمد ہوئی۔ نائیجریا کے 3اور سوڈان کے ایک شہری کو گرفتار کر کے ضبط شدہ اشیاءسمیت انسداد منشیات کے ادارے کے حوالے کر دیا گیا۔