”رستم“ کے نیوی یونیفارم کی نیلامی
جمعرات 26 اپریل 2018 3:00
بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے اپنی فلم” رستم“ میں پہنے گئے نیوی افسر کے یونیفارم کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ اکشے کا کہنا ہے کہ اس نیلامی سے حاصل ہونےوالی رقم کو وہ جانوروں کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں گے۔ اس حوالے سے اکشے نے ٹویٹ کیاہے جہاں ایک ویب لنک میں نیلامی کی تفصیل درج ہے۔ واضح رہے کہ اکشے کو فلم رستم ' کیلئے نیشنل ایوارڈ مل چکاہے۔