Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیمپیئنز لیگ: ریئل میڈرڈ نے بائرن میونخ کو ہرادیا

میونخ: چیمپیئنز لیگ کی دفاعی چیمپیئن ٹیم ریئل میڈرڈ نے لیگ کے دوسرے فائنل کے پہلے مرحلے میں جرمن حریف بائرن میونخ کو اس کے ہوم گراونڈ پر1-2سے شکست دے کر فائنل تک رسائی کیلئے اپنے پوزیشن بہتر بنالی۔ہسپانوی کلب یہ میچ کھیلنے جرمنی گیا تھا اور اب دوسرے مرحلے کے سیمی فائنل میچ کے لئے جرمن کلب کو ریئل میڈرڈ کے ہوم گراﺅنڈ پر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔میونخ میں کھیلے جانے میچ کے پہلے ہاف میں ریئل میڈرڈ کا کھیل زیادہ اچھا نہیں تھا اور اسی وجہ سے بائرن میونخ کو برتری حاصل کرنے کا موقع بھی جس سے فائدہ اٹھا کربائرن میونخ کے فل بیک جوشوا کمچ نے ریئل میڈرڈ کے تجربہ کار گول کیپر کیلور نیواس کو بڑی آسانی سے چکمہ دے کر 28ویں منٹ میں پہلا گول کردیا۔ایک گول کے خسارے میں جانے کے باوجود مہمان ٹیم اپنے کھیل میں تیزی نہ لا سکی اس کی خوش قسمتی تھی کہ پہلا ہاف ختم ہونے سے ایک منٹ پہلے مارسیلو نے تقریباً25گز کے فاصلے سے گیند کو ایسی کک لگائی بائرن میونخ کے گول کیپر کو ہلنے کا موقع دیئے بغیر گول پوسٹ کے بالکل نچلے کونے میں جا پہنچی ۔ میچ برابر ہو جانے سے ریئل میڈرڈ کے کھیل میں بہتری آگئی اور اس نے دوسرے ہاف میںجرمن کلب کو مزید کوئی موقع نہیں دیا ۔ مارکو ایسینسیو نے بائرن کے گول کیپر کی ایک فاش غلطی کا فائدہ اٹھا کر ریئل میڈرڈ کو برتری دلائی جو میچ کے آخر تک قائم رہی اور ہسپانوی کلب نے 2 اہم گول کرکے میچ اپنے نام کرلیا۔ لیگ قواعد کے مطابق حریف ٹیم کے ہوم گراونڈ پر کئے جانے والے مجموعی برتری کے حوالے سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں اور ریئل میڈرڈ نے دوسرے میچ کیلئے اپنی پوزیشن بہتر بنا لی ہے ۔ہسپانوی کلب کے اہم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اس میچ میں زیادہ نمایاں نہ ہو سکے انہیں بال کو گول پوسٹ میں پہنچانے کا موقع ملا تھا تاہم ریفری نے اسے ہینڈبال قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا ۔ بائرن میونخ کو بھی میچ کے دوران پہلے ہاف میں اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب اس کے2اہم کھلاڑی ارجن روبن اور جیروم بوٹنگ زخمی ہو کر کھیل سے باہر ہوگئے۔جرمن کھلاڑی تھامس ملر کو میچ برابر کرنے کا ایک سنہری موقع ملا لیکن وو اس سے فائدہ نہ اٹھاسکے اور تنہا گول کیپر کو اتنا موقع دے دیا کہ وہ سنبھل کر ان کی شاٹ کو روک سکے۔ دونوں ٹیمیں اب یکم مئی کو میڈرڈ میں آمنے سامنے ہوں گی اور وہاں فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کا فیصلہ بھی ہو جائے گا۔

شیئر: