Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک ہند کرکٹ سیریز ، معاملہ اتنا سیدھا نہیں

کولکتہ:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہند کی ٹیموں کے درمیان باہمی سیریز کا معاملہ بہت پیچیدہ ہے ۔کونسل کے بورڈ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا تھا کہ سب کی یہی خواہش ہے کہ دونوں ملکوں کی ٹیمیں آپس میں کھیلیں خاص طور پر دوطرفہ سیریز میں حصہ لیں لیکن بدقسمتی سے یہ معاملے اتنا سیدھا اور آسان نہیں ، صورتحال بہت پیچیدہ ہے اور اس حوالے سے صر ف د ونوں بورڈز کی رضامندی کافی نہیں ہوگی بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ اس کے علاوہ بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔اسی صورتحال کی وجہ سے نئے فیوچر ٹور پروگرام میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ مقابلے شامل نہیں کئے گئے۔ 

شیئر: