پاک ہند سیریز کاامکان ہے ، نجم سیٹھی
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ آ سٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر مچل جانسن اور ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ کرس لین نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کی تصدیق کردی ہے جبکہ ہند کے ساتھ سیریز کے انعقاد کا بھی امکان پیدا ہو گیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ سری لنکا کے اینجیلو میتھیوز، افغانستان کے راشد خان، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر اور ویسٹ انڈیز کے ایو ن لیوس بھی پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کےلئے دستیاب ہوں گے۔ہند کے ساتھ سیریز کے بارے میں چیئرمین پی سی بی نے دعویٰ کیا کہ آئی سی سی کے نئے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان سیریز متوقع ہے۔پی سی بی چیئرمین نے بتایا کہ وہ 9 اکتوبر کو آک لینڈ میں ہونے والی آئی سی سی میٹنگ میں شرکت کریں گے جس کے دوران پاک ،ہند سیریز کے حوالے سے بھی بات ہوگی۔