Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس میں داعش کی فنڈنگ کرنےوالے 416 افراد کا انکشاف

 پیرس۔۔۔ فرانس میں حکام کو ایسے 416 عطیہ کنندگان کے بارے میں معلوم ہوا ہے جو داعش کی فنڈنگ میں شریک ہوئے۔ اس بات کا اعلان پیرس میں اٹارنی جنرل فرنسوا مولینس نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انٹیلی جنس کے اداروں کے درمیان رابطہ کاری سے حالیہ برسوں میں فرانس میں 416 ایسے افراد کا انکشاف ہوا جو داعش کو مالی رقوم فراہم کرتے رہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ اداروں نے 320 ایسے افراد کا بھی پتہ چلایا جنہوں نے بالخصوص ترکی اور لبنان میں رہ کر مالی رقوم جمع کیں۔ ان کے ذریعے شام میں موجود شدت پسندوں نے مال حاصل کیا۔ داعش نے 2بنیادی طریقوں سے فنڈنگ حاصل کی۔ پہلا طریقہ زکاة اور عطیات اور دوسرا طریقہ مال غنیمت یعنی مجرمانہ کارروائیوں کے ذریعے۔

شیئر: