Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کو کبھی بھی ایٹم بم حاصل نہیں کرنے دینگے، فرانسیسی صدر

تہران.... فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ ایران کو کبھی بھی ایٹم بم حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ امریکی کانگریس سے اپنے خطاب میں ا نہوں نے کہا کہ ایران کو ایٹمی اسلحہ حاصل کرنے سے روکنے کیلئے جو کچھ ہوسکا کرینگے۔انہوں نے کہا کہ نہ تو اس وقت نہ 5 سال میں نہ دس سال اور نہ ہی کبھی بھی اسے ایٹمی اسلحہ رکھنے کی اجازت دینگے۔ ادھر ایران نے ایٹمی اسلحہ کا نیا معاہدہ کرنے کی اطلاعات مسترد کردیں۔ ایرانی صدر روحانی نے کہا کہ وہ ایٹمی معاہدے میں کسی بھی قسم کی تبدیلیوں کو تسلیم نہیں کرینگے۔ یا تو معاہدہ ختم ہوگا یا پھر نہیں ہوگا۔ ادھر یورپ میں مختلف ملکوں نے امریکی صدر ٹرمپ پر زوردیا کہ وہ معاہدہ برقرار رکھیں اور اسے ختم کرنے کا نہ سوچیں۔ ہمیں مستقبل کی جانب دیکھنا ہوگا۔ یورپی یونین کی ڈپلومیٹک چیف فیڈریکا نے برسلز میں کہا کہ معاہدہ باقی رہنا چاہئے۔ ادھر ماسکو نے کہا کہ اس معاہدے کا متبادل موجود نہیں۔کریملن کے ترجمان نے بتایا کہ ہم نے مطالبہ کیا کہ مزید کسی بھی بات چیت میں ایران کو شامل کرنا ضروری ہے۔
 

شیئر: