تہران ۔۔۔ ایران کی2 اہم فضائی کمپنیوں آسمان اور ایئرٹورنے روس سے 40 مسافر بردار سخوئی سپر جیٹ طیارے خریدنے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ ایرانی کمپنی آسمان اور ایران ایئرٹور اور روس کی سخوئی کمپنی کے سربراہوں نے نائب روسی وزیر صنعت و تجارت اولگ ایوگینی وچ بوچاروف کی موجودگی میں اس معاہدے پر دستخط کئے۔دونوں ممالک نے ترکی کے شہر انطالیہ میں جاری 2018 یورشیا ایئرشو فیسٹیول کے موقع پر اس معاہدے پر دستخط کئے ۔