کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ ،2ہلاک،عوام کا احتجاج
کوئٹہ ..کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں2 افرادجاں بحق ہوگئے ۔ جمال الدین افغانی روڈ پر مسلح افراد نے دکان پر بیٹھے2 افراد کو نشانہ بنایا ۔ جعفر علی اور محمد علی موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف وہرا س پھیل گیا ۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ۔ ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی نے واقعہ کے خلاف با چا خان چوک پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا ۔ ہزارہ برادری کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ حملہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ حکومت ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے جس سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔