گومتی ایکسپریس 22جون تک معطل
لکھنؤ: - - - - - لکھنؤ اور دہلی کے درمیان چلنے والی تیز گام گومتی ایکسپریس اب22 جون تک معطل رہے گی۔ ریلوے افسران نے اس کی وجہ ٹریک کی تبدیلی اورٹرین کو وائی فائی کی سہولتوں سے آراستہ کرنا بتایا ہے جبکہ گومتی ایکسپریس گزشتہ برس یکم دسمبر سے معطل پڑی ہوئی ہے۔واضح ہو کہ انتظامیہ نے 23 مارچ 2018 ء سے ٹرین کے چلنے کی بات کی تھی لیکن مارچ کے بعد پھر یہ اعلان ہوا کہ اب 27 اپریل سے چلے گی تاہم آج صبح یہ اعلان کیاگیا کہ گومتی ایکسپریس اب22جون سے اپنے معمول کے مطابق چلنا شروع ہوگی۔