Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سول سروس کمیشن کے امتحان میں انودیپ نے حاصل کی پہلی پوزیشن

نئی دہلی۔۔۔۔یو پی ایس سی نے سول سروسز امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا ۔تلنگانہ کے وزیر اعلی چندرشیکھرراؤ  نے  انودیپ دریشیٹی کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ امتحان میں شرکت کرنیوالے امیدواریوپی ایس سی کی ویب سائٹ پر نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔ اس امتحان  میں ریاست تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے قصبہ کومٹ پلی کےرہنے والے انودیپ دریشیٹی نےپہلی پوزیشن حاصل کی۔  دوسرے مقام پر انوکماری اور تیسرے مقام پر سچن گپتا آئے۔میرٹ لسٹ میں کل 990امیدواروں کے نام درج ہیں۔ ان میں 476امیدوار جنرل زمرے کے،275او بی سی ،165ایس سی اور 74امیدوار ایس ٹی زمرے کے شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر ٹول ٹیکس میں اضافہ

شیئر: