سفیدرنگ خوبصورتی کامعیار نہیں، ثناءمیر
کراچی:پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے کہا ہے کہ جلد کا سفید رنگ ہی خوبصورتی کا معیار نہیں اور ا داکارہ ماہرہ خان اس حوالے سے غیر حقیقی ترویج کرتے ہوئے لڑکیوں کو گمراہ کررہی ہیں۔ ثنا ءمیر نے اداکارہ ماہرہ خان جانب سے خوبصورت نظر آنے کیلئے سفید یا گوری رنگت کو معیار قراردینے پرسخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ ثناء میر نے کہاکہ اسپورٹس کی فیلڈ میں قدم رکھنے والی نئی لڑکیوں کو اس طرح کیا پیغام دیا جارہا ہے کہ گوری رنگت ہی زندگی کا واحد مقصدہے ۔ ثنا ءمیر نے نوجوان لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس کی دنیا میں مقام بنانے کیلئے گوری رنگت اور نرم و نازک ہاتھوں کی نہیں مضبوط بازووں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اشتہاری مہم پاک وہند میں چلائی جاری ہے جس میں لڑکیوں کو باسکٹ بال کورٹ میں اپنی رنگت کے حوالے سے تشویش میں مبتلا دکھایا جارہا ہے۔ کیا لڑکیوں کی صلاحیت، ان کا جنون اور مہارت باسکٹ بال یا کوئی دوسرا کھیل کھیلنے کیلئے کافی نہیں؟ ثناءمیر نے کہا کہ ہمیں نوجوان لڑکیوں کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ زندگی میں کامیابیوں کے کیلئے محنت اورخود اعتمادی کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے جلد کی رنگت سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔