مقدس شہروں کی تاریخی مساجد کے حوالے سے معاہدہ
مکہ مکرمہ .... مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تاریخی مساجد کی نگرانی و حفاظت کیلئے سیاحت و قومی آثار قدیمہ بورڈ نے وزارت اسلامی امور کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔ معاہدے کے مطابق مقدس شہروں کی تمام تاریخی مساجد کی رجسٹریشن ہوگی۔ تاریخی مساجد کی حفاظت اور نگرانی کے علاوہ ان مقامات سے وابستہ تاریخی واقعات سے لوگوں کو روشناس کرایا جائیگا۔ دونوں ادارے تاریخی مقامات کے حوالے سے مستند دستاویز تیار کرینگے۔