Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لانچنگ اسٹیشنوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے جلد تباہ کردیئے جائیں گے، ترکی المالکی

جازان .... حوثی باغیوں نے ہفتہ کو جازان پر 4میزائل داغے جنہیں فضا میں ناکارہ بنادیا گیا۔ اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سعودی فضائیہ کے راڈار نے ہفتہ کو صبح10بجکر40منٹ پر حوثی باغیوں کی طرف سے داغے جانے والے 4میزائل کی اطلاع دی۔ میزائلوں کا رخ جازان کی شہری آبادی کی طرف تھا۔ فوری طور پر میزائلوں کو فضا میں ناکارہ بنانے کی کارروائی کی گئی۔سعودی میزائلوں نے انتہائی مہارت سے حوثی میزائلوں کو نشانہ بناتے ہوئے فضا میں ناکارہ بنادیا۔ انہوں نے بتایا کہ جازان پر میزائل حوثیوں کے زیر قبضہ علاقے صعدہ سے داغے گئے تھے۔ میزائلوں کو فضا میں ناکارہ بنانے سے کوئی جانی و مالی نقصان ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ اتحادی افواج نے میزائل داغنے کے علاقے کی نشاندہی کرلی ہے۔ اتحادی افواج جلد ہی جوابی کارروائی کرتے ہوئے لانچنگ اسٹیشنوں کو تباہ کردیگی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی شہری آبادی کو نشانہ بنانا اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایران کی پشت پناہی میں کام کرنے والی حوثی ملیشیا عالمی قراردادوں کی مسلسل پامالی کرتے ہوئے سعودی عرب کے امن و استحکام کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ سعودی عرب جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
 

شیئر: