اتوار 29اپریل 2018ءکو مملکت سے شائع ہونے والے اخبار ” المدینہ“ کی شہ سرخیاں
٭ 3عظیم منصوبوں میں سے ایک قدیہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
٭ خارجی سیاحت پر سعودی سالانہ 30ارب ڈالر خرچ کررہے ہیں، اب انکی منزل قدیہ ہوگی
٭ ”ایجار“ نیٹ ورک کے عہدیدار کرایوں کا نیا لائحہ عمل جاری کرینگے
٭ القدیہ سے2030تک 57ہزار ملازمتیں سعودیوں کو حاصل ہونگی
٭ عرب اتحادی حوثی کمانڈروں کے محفوظ ٹھکانوں کو ہدف بنانے لگے
٭ وزارت محنت منگل کو تحفظ اجرت پروگرام کا 14واں مرحلہ جاری کریگی
٭ ریکروٹنگ تجارتی عدالتوں کے دائرے میں نہیں آتیں، اعلیٰ عدالتی کونسل کی وضاحت
٭ مکہ میں مچھلیوں کے ریستورانوں کے اطراف قائم استراحات نے فیس لینا شروع کردی، صارفین کا اظہار حیرت
٭ مکہ مکرمہ میں حجام گاہکوں کو حاصل کرنے کی دوڑ میں سلامتی کے تقاضے نظر انداز کرنے لگے
٭ ریاض میں چوری اور ڈاکے کی 35وارداتوں کے ملزمان گرفتار کرلئے گئے
٭٭٭٭٭٭٭٭