70فیصد پٹرول، پٹروکیمیکل میں تبدیل کیا جائیگا، آرامکو۔
27اپریل جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے اخبار المدینہ کی شہ سرخیاں
٭ اسکالر شپ پر بیرون مملکت تعلیم پانے والے سعودی طلبہ کو آئندہ ہفتے 2ہزار ڈالر کا وظیفہ جاری کیا جائیگا۔
٭ مجلس شوریٰ نے ماہرین اور مشیران کے معاہدوں کے بحران کو طے کرنیکا فیصلہ کرلیا۔
٭ اسکالرز کو یونیورسٹی کیمپس سے باہر رہائش فراہم کرنا غیر قانونی عمل ہے، سعودی وزارت خزانہ۔
٭ جدت طرازوں کیلئے ترغیبات اور نیا پن لانے کا ماحول پوری قوت سے برپا کیا جائیگا، وزیر تجارت و سرمایہ کاری۔
٭ مدینہ منورہ میں رضاکارانہ سرگرمیوں کیلئے خصوصی ویب سائٹ کا اجرا۔
٭ مستقل معذوری کی بنیاد پر ملازمین کو ریٹائر کرنے کا کوٹہ مقرر کیا جائیگا، سعودی حکومت۔
٭ یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد کے طیاروں نے حوثیوں کے ٹھکانوں پر 33حملے کئے۔
٭ انصاف دیئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، سعودی عرب۔
٭ سعودی وزیر ثقافت و اطلاعات نے انٹر نیٹ پر کتابوں اور مضامین جاری کرنے کا لائحہ عمل مقرر کردیا۔
٭ سوشل انشورنس نے وارثوں کو پنشن اور آمدنی ایک ساتھ لینے کا اختیار دیدیا۔
٭ وزارت شہری خدمات نے خواتین کو روزگار فراہم کرنے کیلئے نئی اسکیمیں جاری کردیں۔