یوگی کے وزیر کے گھر پر طلبہ نے پھینکے ٹماٹر
وارانسی۔۔۔۔وارانسی میں کیبنٹ وزیر اوم پرکاش راج بیر کی جانب سے دیئے گئے متنازعہ بیان پر سماج وادی طلبہ مشتعل ہوگئے۔ طلبہ یونین کے بعض اراکین نے کیبنٹ وزیر اوم پرکاش راج بیر کے کالی داس روڈ پر واقع سرکاری بنگلے پر جم کر نعرے بازی کی اور مشتعل طلبہ نے ان کے بنگلے پر ٹماٹر اور انڈے پھینکے۔ علاوہ ازیں ان کے بنگلے پر نصب نیم پلیٹ بھی اکھاڑ کر پھینک دی۔ مشتعل طلبہ کی ہنگامہ آرائی سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی ۔پولیس نے بتایا کہ کیمرے سے فوٹیج حاصل کرکے ہنگامہ برپا کرنیوالے طلبہ کی شناخت کرلی گئی ہے اور جلد ان کے خلاف کارروائی شروع کی جائیگی۔