Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند: فوجی استحکام کیلئے 3700کروڑ کے دفاعی معاہدے

نئی دہلی۔۔۔۔مرکزی حکومت نے فوج کو مضبوط اور جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 3700کروڑ روپے کے دفاعی اسلحہ کی خریداری کی منظوری دیدی ۔ ان میں فوج کیلئے ملکی ساختہ اینٹی ٹینک ناگ میزائل اور بحریہ کیلئے جنگی بیڑوں پر استعمال ہونے والی گنیں شامل ہیں۔ وزیر دفاع نرملا سیتا رمن کی صدارت میں دفاعی خرید کونسل نے 524کروڑ روپے کی لاگت سے فوج کیلئے 300ناگ اینٹی ٹینک میزائل سسٹم خریدنے کی منظوری دی۔ واضح ہو کہ ناگ میزائل 4کلومیٹر کے فاصلے تک کسی بھی ٹینک کو دن اور رات میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔علا وہ ازیں جنگی جہازروں پر نصب کرنے کیلئے 3000کروڑ روپے کی لاگت سے 127ایم ایم کیلبر گن کی خریداری کیلئے ہری جھنڈی دی گئی ۔127ایم ایم کیلبر گنیں امریکہ کی اسلحہ ساز کمپنی’’ بی اے ای سسٹمز‘‘ سے خریدی جائیں گی۔اس گن کی مدد سے 24کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -ہند اور چین سرحدوں پر امن قائم کرنے پر متفق

شیئر: