Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار: بھاگلپورمیں کشتی الٹنے سے 8افراد ہلاک

بھاگلپور۔۔ـ۔بہار کے ضلع بھاگلپور میں لوگوں سے بھری کشتی کوسی ندی میں الٹنے سے 8افراد کی موت ہوگئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں مو قع پر پہنچ کرحادثے کے شکار افراد کو بچانے کی کاروائیاں شروع کردیں۔ ریسکیو ٹیمیں7افراد کو زندہ بچا نے میں کامیاب ہوگئیں تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ حادثے کے وقت کشتی میں کتنے افراد سوار تھے۔ اس حادثے کے بعد ندی کے کنارے گاؤں والوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔پولیس نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار ہوگئے تھے جس کے باعث وہ حادثے کا شکار ہوئی۔پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیں اورواقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔یاد رہے کہ اکتوبر میں بہار کے چھپرا علاقے کے پانا پور میں کشتی کا حادثہ پیش آیا تھا جس میں 15افراد ڈوب گئے تھے۔ ستمبر میں یوپی کے باغپت ضلع کے کاٹھا گاؤں میں کشتی الٹنے سے تقریباً50افراد ڈوب گئے تھے۔
مزید پڑھیں:- - - -ہم سچائی کےآگے،مودی اقتدار کے پیچھے چھپتے ہیں،راہول کا ریلی سے خطاب

شیئر: