بارسلونا اوپن: رافیل نڈال نے11ویں بار ٹائٹل جیت لیا
بارسلونا: رافیل نڈال 11 ویں بارسلونا اوپن ٹائٹل جیت گئے۔ انہوں نے نوجوان حریف یونان کے19سالہ اسٹیفینوز کو باآسانی 2-6اور 1-6سے اسٹریٹ سیٹس میں ہرا دیا۔ 31 سالہ ہسپانوی ٹینس اسٹار نے پچھلے ہفتے ہی گیارہویں مرتبہ مونٹی کارلو مارسٹرز بھی جیتا تھا۔ امید ہے کہ وہ جون میں 11 ویں مرتبہ فرنچ اوپن بھی جیت جائیں گے۔ اب تک وہ 401 میچز جیت چکے ہیں اور صرف 35 مقابلوں میں شکست کھائی۔ رافیل نڈال نے انٹرویو میں کہا کہ میں سمجھتا ہو ںکہ فائنل قدرے آسان تھا تا ہم سیمی فائنل میں بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن کو ہرانے کیلئے میں نے ٹورنامنٹ کا سب سے بہترین کھیل پیش کیا۔سیمی فائنل میں میرے حریف نے اور خود میں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ فائنل کیلئے یونانی نوجوان بھی بھرپوراور شاندار فارم میں تھے لیکن وہ تجربے کا سامنا نہیں کرسکے ۔ سیمی فائنل میں بھی نڈال نے اسپین کے فیبلو کورینو بوسٹا کو 5-7 اور 3-6 کے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی تھی۔ نڈال نے فائل کے حریف اسٹیفینوز کے بارے میں کہا کہ وہ عظیم کھلاڑی ہے اور انتہائی اعتماد سے کھیلتا ہے۔