Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رافیل نڈال ان فٹ ، میکسیکن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار

میڈرڈ:ٹینس کے سابق عالمی نمبر ون رافیل نڈال ان فٹ ہو نے کی وجہ سے میکسیکن اوپن سے دستبردار ہو گئے ۔ موجودہ عالمی نمبر 2ہسپانوی ٹینس اسٹار اسی انجری کا شکار ہیں جب انہیں آسٹریلین اوپن کے کو ارٹر فائنل کے دوران میرین سیلک کے مقابلہ ادھوراچھوڑنا پڑا تھا۔میکسیکو میں اسی ہفتے شروع ہو نے والے ٹورنامنٹ میں نڈال ٹاپ سیڈ تھے تاہم انہوں نے مقابلے سے ایک دن پہلے ٹورنامنٹ میں شریک نہ ہو نے کا اعلان کردیا۔ نڈال نے بتایا کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کھیلنے کی صورت میں میری انجری سنگین ہو سکتی ہے اس لئے اس فیصلے کے سوامیرے پاس کوئی چارہ نہیں ۔اب میری پہلی ترجیح مکمل فٹ ہونا ہے ، اس کے بعد ہی کھیل میں واپسی کا کوئی امکان پیدا ہو سکے گا۔

شیئر: