بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن ان دنوں اپنی ڈبل چن سے خاصے پریشان ہیں۔ وہ ایسی ورزشیں کررہے ہیں جن سے ان کی ڈبل چن کا خاتمہ ہوسکے۔ اداکار امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو ہیں۔انہوں نے حال ہی میں ایک نئی اپڈیٹ کی ہے جس میں انہوں نے ڈبل چن ختم کرنےوالی ورزش کا ایک لنک بھی پیش کیاہے ۔امیتابھ نے لکھا ہے وہ آجکل اس پر عمل کررہے ہیں۔